قصور:ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نے کانسٹیبل کو ٹکر مارکر زخمی کردیا

قصور(نامہ نگار) قصور کے نواح فقیریے والا کے نزدیک ون ویلنگ کرنے والے نوجوان نے کانسٹیبل کو موٹرسائیکل کی ٹکر مارکر زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایگل سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل سجاد ہاشم فقیریے والا قصور کے نزدیک موٹرسائیکل پر ون ویلرز  کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا جنہوں نے موٹرسائیکل کی سائیڈ مارکر سجاد ہاشم کو گرادیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کانسٹیبل سجاد ہاشم کو علاج معالجہ کے لیے بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن