اومیکرون کی لہر سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جرمن ہسپتالوں کی تنظیم

جرمن ہسپتالوں کی تنظیم کے سربراہ گیرالڈ گاس نے کہا ہے کہ ملکی ہسپتال کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ سے بخوبی نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے جرمن نظام پر اب زیادہ بوجھ نہیں ہے۔ گیرالڈ گاس اس سے قبل کورونا انفیکشن کے پھیلاﺅ کی رفتار سے خبردار کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ کووڈ19 کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ملکی نظام صحت پر بہت زیادہ بوجھ کی وجہ بن رہا ہے، جس سے افراتفری پھیل سکتی ہے۔ جرمنی میں حالات میں بہتری کی اہم ترین وجہ وبا کے حوالے سے حکومتی اقدامات بنے۔ گاس کے بقول کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں اومیکرون ویریئنٹ کا خوف اب پہلے جتنا نہیں رہا۔

ای پیپر دی نیشن