صاحبان ثروت افراد محروم اور مجبورلوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے آگے آئیں، مقررین

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھنکرز فورم آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری کرنل(ر)بختیار حکیم نے جناح اقبال فورم کے زیر اہتمام سفیدپوش خاندانوںمیں گرم لحافوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے پاک کلام میںواضح کردیا ہے کہ انسان کیلئے وہی کچھ ہے جسکی وہ کوشش کرتا ہے .یہ کوشش رزق حلال کیلئے بھی ہو سکتی ہے اور لوگوںکو لوٹنے کیلئے اورایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کیلئے بھی ہو سکتی ہے .جناح اقبال فورم کے زیراہتمام لحافوںکی تقسیم کی سالانہ تقریب میں فورم کے چئیرمین رانا عبدالباقی کے علاوہ سابق وفاقی سیکریٹری مظفر محمودقریشی ، معروف شاعر اوردانشور نسیم سحر، سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، ارسلان اکبر عباسی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، ڈاکٹر مسز صباحت اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئر مین رانا عبدالباقی نے کہا ہے کہ تقسیم کرنے والوںکی جھولی ہمیشہ بھری رہتی ہے اس لئے ہمیں خیر تقسیم کرتے رہنا چائیے. انہوںنے کہا کہ یوٹیلٹی بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ مشکلات میںپس رہے ہیں اور ہم لوگوں کوحوصلہ دینا چاہتے ہیں. انہوںنے کہا کہ حکومت کیلئے لازم ہے کہوہ لوگوں کو بلوں میں رعایت دے اور مہنگائی کوکم کرنے کے عملی اقدامات کرے. مظفر محمودقریشی ، سجاداکبر عباسی اور ڈاکٹر مسز صباحت نے بھی تقریب سے خطاب کیا اورکہا کہ جناح اقبال فورم کے چیئر مین رانا عبدالباقی نے ہمیں یکجا کرکے سفیدپوش لوگوں کا ہاتھ تھامنے کے اعلی مقصد میں شریک کر رکھا ہے جس پر وہ داد وتحسین کے مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحبان ثروت کو بھی چائیے کہ وہ محروم اور مجبورلوگوںکا ہاتھ پکڑیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے میں اللہ تعالی کی طرف سے وسیلہ بنیں

ای پیپر دی نیشن