اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے محمد یونس کو چیف ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں تعاون کومزیدمضبوط کرنےکےمنتظرہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پروفیسرمحمد یونس کوبنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا حلف اٹھانے پرمبارک باد دی۔وزیراعظم نے کہا پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ساتھ کام کرنےکےمنتظرہیں۔بنگلادیش کی عبوری حکومت نےمحمدیونس کی سربراہی میں حلف اٹھایا تھا . صدرمحمد شہاب الدین نے پندرہ رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا۔طلبا تحریک کے اہم رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود کو عبوری حکومت میں مشیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا تھا ہمارا بنیادی مقصد منصفانہ جمہوری انتخابات کو یقینی بنانا ہے لیکن اس سے پہلے اصلاحات کی ضرورت ہے۔