بگرام ایئر بیس پر  ہمارا مکمل کنٹرول ہے‘ چیف ترجمان طالبان 

کابل (نیٹ نیوز) امریکی فوج کے ایک کارگو طیارے کی گزشتہ ہفتے افغانستان میں اڑان نے اسٹریٹجک بگرام ایئر بیس پر نئے امریکی کنٹرول کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق C-17 طیارے نے دوحہ کے العدید فوجی اڈے سے اڑان بھری،طیارے میں مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جنس کے اعلیٰ اہلکار، بشمول سی آئی اے کے نائب سربراہ مائیکل ایلس تھے۔ طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس کی فوری تردید کی جس نے اسے’’پروپیگنڈا‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا طالبان کا فضائی اڈے پر مکمل کنٹرول ہے۔

ای پیپر دی نیشن