بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)()انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہت عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ ہوسکی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنا تھی لیکن ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی،فیصل جاوید خان کیجانب سے 15 دن کی حاضری سے استنی کی درخواست دائر کی گئی،جسے عدالت نے منظور کرلیا اورتمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، جو ملزمان پیش نہیں ہوں گے انکے وکلا کے ذریعے فرد جرم عائد ہوگی،اس موقع پر وکیل صفائی نے استدعا کی کہ لمبی تاریخ دے دیں ملزمان پیش ہو جائیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔فیصل جاوید خان، واثق قیوم ودیگر مقدمہ میں نامزد ہیں،پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

ای پیپر دی نیشن