لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز میں ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب کردئیے ہیں۔لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ ودیگر اضلاع میں میں سیمولیٹرز نصب کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے۔سیمولیٹرز کی تنصیب سے ڈرائیورز کی ٹریننگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش ہے۔خواتین محفوظ ماحول میں باآسانی ڈرائیونگ تربیت حاصل کر سکتی ہیں۔