ہائیکورٹ سے حوالگی کیس میں پنچایت کا فیصلہ کالعدم، بچی ماں کے حوالے 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے بچی حوالگی کیس میں 18 ماہ کی بچی ام ابیہا کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس راجہ غضنفر علی نے کیس پر سماعت کی، والدہ شہناز کا لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ قراۃالعین کی وساطت سے درخواست میں موقف تھا کہ بچی کے والد نے پنچایت کے ذریعے  بچی کو لیا اور مجھ سے زبردستی پنچایت میں انگوٹھا لگوایا۔ تھانہ بھیدوالی نارووال پولیس نے بچی کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے پنچایت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بچی ماں کے حوالے کر دی۔

ای پیپر دی نیشن