وزیراعلیٰ پنجاب  اقلیتوں کے تہواروں میں خود شرکت کر رہی ہیں: رمیش سنگھ اروڑہ

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے گوجرانوالہ میں فرانسیسی آبادکے دورے کے دوران ایسٹر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ اپنے دور میں تمام مذہبی اقلیتوں کے تہواروں میں خود شرکت کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن