شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی لائرز ونگ کی سینئر رہنما سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ اور معروف قانون دان آصفہ ناز بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہر ہ کیااور ریاستی جبر و حکومتی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے ہم نظریہ پاکستان کے محافظ اور آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پوری پاکستانی قوم ہمارے ساتھ ہے، آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان کا مستقبل روشن و تابناک بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کام کریں گے تو ملکی مسائل کے حل ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔