اسلام آباد ( محمد ریاض اختر) میڈیکل ، ووکیشنل اور ایجوکیشن کے میدان میں ملک گیر شہرت کے حامل سماجی ادارے'' مشعل ایسوسی ایشن'' کی پریزیڈنٹ مسز رخسانہ میرنے کہا ہے کہ انہیں حکومت یا سرکاری ادارے کی طرف سے اراضی اور سٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی یقین دھانی کرادی جائے تو چند مہینوں میں گوشہ مشعل کی نئی برانچ قائم کر دی جائے گی ۔34برس سے سماجی ، تعلیمی اور طبی خدمات کا سلسلہ کل کی طرح آج بھی جاری ہے اور قومی خدمت کا سفر کامیابی کی طرف گامزن رہے گا ''نوائے وقت '' سے خصوصی گفتگو میںمسز رخسانہ میر نے بتایا کہ 1991 کے دوران اپنے مرحوم شوہر ڈاکٹر سرفرازمیر کے ساتھ مل کر انہوں نے فروغ علم کا جو کاررواں چند طالبات سے شروع کیا وہ آج علمی تحریک کا روپ دھار چکا ہے، آج مختلف کلاسوں کی 250طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا گزشتہ برس سے انٹر کلاسزکا بھی باقائدہ آغاز ہوچکا ،گوشہ مشعل کے زمہ داروں پر کالج کو ڈگری تک بڑھانے کا دبائو ہے تاہم جب تک ٹرانسپورٹ سے جڑے مسائل حل نہیں ہوتے یہ انقلابی قدم اٹھانا ممکن نہیں۔