بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں جاری ‘دعوت نامے ارسال 

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے  ) اسلام آباد میں 3روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ،پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں۔یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رْکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا ، اور حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں خصوصا بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔ چیئرمین بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز کنونشن کوخوش آئند قرار دیا ، تارکین وطن اپنے مسائل حکومتی اعلیٰ فورمز پر براہ راست پیش کرسکیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن