ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پر چڑھ چکی ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بحالی کی پٹڑی پہ چڑھ چکی ہے اور ملک کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ترقی و خوشحالی کے اس عمل کو سبوتاڑ کرنے کی کوششیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ میاں نواز شریف نے اپنے خلاف ہونے والی تمام تر انتقامی کارروائیوں کو بھلا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر آگے بڑھنے کو ترجیح دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اب موجودہ حکومت وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی ویژن کو آگے بڑھا رہی ہے جس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن