تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلیں گے

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آج جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہوں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سیکرٹری فرخ نوید نے بتایا کہ جمعرات کو تمام یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلیں گی۔ تمام کالجز میں بھی کل تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی. انہوں نے بتایا کہ سوشل پلیٹ فارمز پر بعض لوگ ایک فیک نوٹیفیکیشن کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن