گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)افواج پاکستان کے حوصلے چٹان سے مضبوط اور ہمالیہ سے بلند ہیں ا ن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عثمان ابراہیم نے اپنے دفتر میں آنیوالی سیاسی سماجی شخصیات لالہ عصمت اللہ انصاری ، چوہدری شاہد محمود، سابق یوسی چیئرمین اسلم ابراہیم ،سابق وائس چیئرمین عثمان الحق بٹ، جاوید شریف بٹ، محمد راشد، بابو احسن مغل و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب بھی انڈیانے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنے فولادی سینے کے زور پر پاکستا ن کی سلامتی اوربقاء پر آنچ نہیں آنے دی اور دشمن کو بھر پور منہ توڑ جواب دیا ہے، آج جنگ کی صورت میں پاکستان قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔