بلال احمد گوجرانوالہ پرائیویٹ سکولزکے فوکل پرسن مقرر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نوشہرہ ورکاں بلال احمد خان کو ضلع گوجرانوالہ کے پرائیویٹ سکولوں کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے یہ تقرری ان کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات اور موثر انتظامی کارکردگی کے باعث کی گئی ہے اس موقع انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ ’’معیاری تعلیم روشن پاکستان‘‘ کے وژن پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور نجی تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کرنے، شفافیت کو فروغ دینے اور طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن