لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1140ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق جبکہ1366زخمی ہوئے ہیں۔حادثات میں 755ڈرائیوز،58کم عمرڈرائیور، 485مسافراور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔لاہور289متاثرین کیساتھ پہلے، فیصل آباد69حادثات میں 83متاثرین کیساتھ دوسر ے،ملتان 69 حادثات میں 72متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1384متاثرین میں 1152مرد اور232خواتین شامل ہیں۔