بھارت کی بزدلانہ کارروائی ،خطے میں امن و امان کا سنگین خطرہ لاحق :ہشام الٰہی ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانانعیم الرحمن شیخوپوری ،شیخ محمد فیاض سمیت دیگر مرکزی قائدین جمعیت اہلحدیث و یوتھ فورس پاکستان، لاہور، تحریک طلبہ اہلحدیث کے خطباء زعماء نے کہا بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہروں پر حملہ کرکے سفاکیت کا ثبوت ہے۔ رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہروں میں مساجد پر حملے کرکے بین الاقوامی دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیل نے بھی فلسطین غزہ میں مساجد سکول کالجز پناہ گاہیں ہسپتالوں میں بمباری کرکے نہتے مسلمانوں کو شہید کیا اور اکھنڈ بھارت بھی اسی قسم کی کاروائیاں کرکے اپنا اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ہونا ثابت کر دیا۔ بھارت کی اس بزدلانہ کاروائی سے خطے میں امن و امان کا سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بحیثیت مسلمان مومن ہونے کے ناطے ہمیں ان خطرات اور موت کا خوف اپنے اوپر طاری نہیں کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن