پاکستان ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے: رمضان مغل ‘آفتاب عظیم 

قصور (نامہ نگار) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی، چوہدری ضمیر گجر، صدرپنجاب شمالی قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گجر،حافظ غلام علی ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان پرحملے اورجارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدل دشمن نے اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رات کی تاریکی میں چھپ کر نہتے شہریوں کونشانہ بنانے کاتسلسل جاری رکھااورہمیشہ کی طرح اسے پاکستان کے دفاعی اداروں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھاناپڑی اوروہ منہ چھپاکربھاگا پاکستان ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

ای پیپر دی نیشن