سرینگر روڈ لوئر دیول مری کے قریب کوسٹر حادثہ کا شکار، دوافرادمعمولی زخمی

 مری(نمائندہ خصوصی)سرینگر روڈ لوئر دیول مری کے قریب کوسٹر حادثہ کا شکار،کوسٹر تیز رفتاری اوربے احتیاطی کے باعث سائیڈ والی دیوار  سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دوافراد 52 سالہ شاہین اور22 سالہ لڑکی عروج معمولی زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس لیکر موقع پر پہنچ گئی اورابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن