ینڈدادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان کے قصبہ دھریالہ جالپ میں دوران کوریج صحافی کا مائک چھیننے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے ملزم ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا سینئر صحافی وجنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان راجہ ندیم جنجوعہ عوامی شکایات پر پنڈدادنخان کے قصبہ دھریالہ جالپ میں الفتح موبائل زون جن کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے رمضان نگہبان پیکج کے تحت غربا کو دیے جانے والے 10 ہزار روپے نکلوانے کے لیے رائیٹ دیے گئے تھے وہ 10 ہزار دینے کی بجائے 200 روپیہ کم دے رہا تھا الفتح موبائل زون کے محمد ذیشان سے جب صحافی راجہ ندیم جنجوعہ نے پوچھا تم 10 ہزار روپیہ پورے لوگوں کو کیوں نہیں دے رہے اور 200 روپیہ کیوں لے رہے ہو تو محمد ذیشان آپے سے باہر ہو گیا راجہ ندیم کا مائیک چھین لیا بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر راجہ ندیم نے اسی وقت ون فائیو پر کال کی اور مکمل حالات سے اگاہ کیا اس واقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین نے بھی ایکشن لے لیا ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیاعوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل پریس کلب پنڈ دادنخان کے جنرل سیکرٹری راجہ ندیم جنجوعہ کو جرات مندانہ صحافتی فرائض سرانجام دینے پر اور غربا کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔