کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں شہر کی وارڈ 22 پرانا سروہا میں قتل کی واردات میں 36سالہ محمد اخلاق کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول کے بہنوئی وحید الرحمان نے مقدمہ درج کروایا کہ مقتول اخلاق حسین صبح سات بجے کے قریب واک کیلئے گھر سے نکلا اور کافی دیر گزرنے کے باوجود جب گھر واپس نہ آیا تو اہل خانہ کو تشویش لاحق ہوئی اور انہوں نے بذریعہ فون اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تا ہم اس نے کال وصول نہ کی جب پونے دس بجے کے قریب گھر کے عقب میں گندم کے کھیتوں میں پہنچے تو محمد اخلاق کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی ۔