اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی کورونا کا شکار ہوگئے ، شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار مسلسل جاری ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی کورونا کا شکار ہوگئے ، شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔اس حوالے سے ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے میں بظاہر کورونا کی علامات نہیں تھیں ۔ شیخ رشید نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو دو ہفتوں کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے ۔
قبل ازیں آج صبح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، ایم پی اے نذیر چوہان ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024