کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کر دیئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کر رہے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کےآغاز پر میگا سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپو سینٹر، جناح اسپتال اور خالق دینا ہال سمیت متعدد سینٹرز پر عملہ بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے عوام کی جانب سے ویکسی نیشن میں عدم دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق بہت ہی کم تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز لگوانے ویکسی نیشن سینٹرز آ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں مجموعی طور پر 28 ہزار خوراکیں لگائی گئیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں اب تک 52 فیصد آبادی نے ویکسی نیشن کروائی ہے اور 3 کروڑ کی آبادی میں صرف 42 لاکھ افراد نے ویکسی نیشن کا کورس مکمل کیا ہے