ملتان( نیوز رپور ٹر) اتھارٹی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے میٹر ریڈنگ کا نیا ورژن فوری طور پر منسوخ کرے اور حکام کو بر موقع حالات کی سنگینی سے آگاہ کریں اور شناختی کارڈ جمع کرتے وقت میٹر ریڈنگ کرنا ناممکن ہے۔ واپڈا مزدورں کا ذہنی دباؤ میں کام کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ایمپلائیز انصاف یونین رجسٹرڈ کے مرکزی رہنماء محمد ناصر خان سیف نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کے نزدیک آتے ہی اس قسم کے حالات پیدا کرنا جعلی یونین کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ ہم واپڈا مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور ان شاء اللہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو نگے۔