راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے کہا ہے کشمیری عوام کو بھارتی چنگل سے آزادی دلانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، اپنی آزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانی کشمیریوں نے دیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی تمام طبقات کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کشمیر پر جاری ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیر عوام کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی ان خیالات کا اظہار اسلام آباد زون کے صدر احسان اللہ منصور، ضلعی صدر شہباز راجپوت ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری انجینیئر مبین صدیقی نے یکجہتی کشمیر سے ریلی خطاب کرتے ہوئے کیا یکجہتی کشمیر ریلی ضلعی سیکریٹریٹ صدر سے نکلی اور لیاقت باغ چوک سے ہوتی چاندنی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں بڑی تعداد لیگی کارکنان اور عوام نے شریک تھی مقررین نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ کشمیر عوام کی آزادی پر بات کی ہے پاکستان میں ہر سطح پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر کے عالمی برادری کا ضمیر جگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔