ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ہیلتھ کے شعبہ میںدیانتداری کے سا تھ دکھی انسانیت کی خد مت کے جذبہ کے تحت فرائض انجام دینے والے لوگوںکوخداتعالیٰ کی ذات اپنی خاص عنایت،مہربانی اورفضل سے نو ازدیتی ہے،دنیاوی اغراض،حرص وہوس اورمریضو ںسے بھاری بھرکم فیسیںوصول کرنے کے مقابلے میںخداتعالیٰ کی ذات پرتوکل وبھروسہ رکھتے ہوئے ہرخاص وعام کاایک ہی زاویے کے تحت علاج کر نے والے معاشرے میںبھی سرخروہوجاتے ہیں ،او راولادکے معاملہ میںبھی اللہ تعالیٰ ایسے نیک سیرت لوگوںکوایسی عطاء کرتے ہیں،کہ قابلیت،ان کی او لا دکامعیاربن جاتاہے،ایسے ہی شاندارکردارکے حا مل ٹیکسلاکے مشہورڈاکٹرمحمدشاہد،جواس وقت پنجاب گورنمنٹ شعبہ ہیلتھ میں20ویںسکیل میںبے نظیربھٹوہسپتال راولپنڈی میںخدمات انجام دہے ر ہے ہیں،کی انسانیت سے ہمدردی اورپیارکے جذبہ کی بدولت زندگی میں ہی اپنی اولادکی خوشیا ں سمیٹنے کاموقع میسرکیئے ہوئے ہیں،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق THQکے سابق ایم ایس ڈاکٹرمحمدشاہدکے ہونہاربیٹے محمدعفان نے ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی او رپاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائینسس اسلام آبادسے MBBSکاامتحان نمایاںحیثیت سے پا س کرلیاہے،محمدعفان نے اپنی اس شاندارکامیابی کو ا پنے والدین کی خصوصی شفقت،بہترین تربیت اورد کھی انسانیت کی خدمت کے عظیم جذبہ کے شاندار عمل کانتیجہ قراردیاہے،اورکہاہے کہ،غریب،مستحق اورضرورتمندمریضوںکابلاتفریق مفت علاج کرنے والے اپنے والدڈاکٹرمحمدشاہدکادست وبازوبن کرا نسانیت کی خدمت کے مشن کوجاری رکھوںگا، معر و ف کشمیری لیڈراورمہاجرین جموںوکشمیرریفیوجی کو نسل راولپنڈی ڈویژن کے صدرسرداررشیدہاشمی ،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سرکردہ رہنماء حاجی ملک پرویزاختراعوان آف جمیل آباد،اور سابق ممبر صوبائی کونسل پنجاب ملک اللہ دتہ اعوان نے ڈاکٹر محمدشاہدکے بیٹے محمدعفان کے ڈاکٹری کاامتحان پاس ہونے پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے ڈاکٹر محمدشاہدکودلی مبارکبادپیش کی ہے،انہوںنے کہاکہ محمدعفان کی کامیابی دراصل ان کے والدڈا کٹرمحمد شاہدکی خداترسی کاصلہ ہے،جوکہ وہ اپنے کلینک میں مستحق اورضرورتمندافرادکامفت علاج اوردیگرمالی امدادکرکے کرتے چلے آرہے ہیں۔