ہیڈ ماسٹر چوہدری رفاقت علی چالیس سال مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ 

  کلرسیداں(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول دوبیر ن کلاں کے ہیڈ ماسٹر چوہدری رفاقت علی اپنی چالیس سال مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے محمد جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری رفاقت نے اپنی ملازمت کا آغاز گورنمنٹ ہائی سکول سکوٹ سے کیا یہ پوری سروس میں زیادہ تر انچارج رہے اور گز شتہ تقریبا سات برسوں سے بطور ہیڈماسٹر دوبیرن کلاں خدمات سرانجام دے رہے تھے یہ نہایت محنتی اور فرض شناس استاد تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں ایک بھی رخصت اتفاقیہ نہ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس موقع پر خالد عباسی، محمد کامران، راجہ محمد خالد،  سردار زین علی، طالب حسین،راجہ خضر حیات،حاجی محمد یونس، راجہ ندیم احمد، ملک محمد بشارت اعوان نے بھی خطاب کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کو بیحد سراھا۔

ای پیپر دی نیشن