ایف آئی اے اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنیوالے 3پولیس اہلکار وں سمیت5گرفتار

لاہور(نامہ نگار)سول لائنز پولیس نے ایف آئی اے کے اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنیوالے 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے سول لائنز میں واقع ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے دفتر سے 5لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔ 3لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکلوائے اور 5لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے۔ شاہد  ٹریننگ سنٹر فاروق آباد جبکہ عثمان  ماڈل ٹاؤن میں تعینات ہے۔

ای پیپر دی نیشن