انجینئر قمر الاسلام نے کسانوں میں وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کئے

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک ڈویژن راولپنڈی میںمحکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے لائیو سٹاک کارڈ کی تقسیم کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے لائیو سٹاک فارمرز میں ایم این اے انجینئر قمر الاسلام نے وزیر اعلی لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے۔تقریب میںایڈیشنل کمشنرکو آرڈینیشن سید نزارت علی شاہ اور ایڈیشنل کمشنر جنرل ڈاکٹر حسن طارق نے ایگریکلچر کمپلیکس راولپنڈی میں ڈائیریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر نوید سحر زیدی کے ہمراہ لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن