گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کار سوار ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چہرے کو ناقابل شناخت بنا دیا ،تفصیلات کے مطابق کلر آبادی کا رہائشی محمد محمود فیملی کے ہمراہ اپنی بھانجی کی رسم مہندی کی تقریب سے فراغت کے بعد گھر واپس جا رہا تھا جبکہ اسکا بیٹا ابوبکر دوسری موٹر سائیکل پر تھا کہ راستے میں پیچھے سے آنیوالی کار میں سوار نامعلوم ملزمان نے ابوبکر کو ٹانگ میں فائر مارے جس سے وہ زمین پر گر گیا اسی دوران درندہ صفت ملزمان نے کار سے اتر کر اسکے چہرہ کو اندھا دھند فائرنگ سے ناقابل شناخت بنا دیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔اس بیہمانہ قتل کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے مقتول کے والد محمد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔