ملتان (نمائندہ خصوصی ) انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان نے کہا ہے کہ ملتان انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام معطل ہونے کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں وہاں تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ اور اساتذہ سمیت دیگر شعبہ ہائے سے وابستہ افراد اور خواتین کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔گزشتہ تین روز سے اہلیان ملتان خوار ہورہے ہیں لیکن ٹریفک انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور ٹریفک وارڈنز،پولیس اہلکاروں نے الگ شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے صرف یہی نہیں بلکہ ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے لیکن متبادل راستوں کے لیے کوئی حکمت عملی نہ بنائی ہے ابھی مزید ایک ہفتہ تک کرکٹ ٹیموں نے ملتان میں رہنا ہے اسی لیے ٹریفک انتظامیہ فی الفور ٹریفک نظام کی بحالی کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔