گکھڑ منڈی:موٹر سائیکل سٹینڈ پرچی و بھتہ وصول کرنے کے الزامات ، 2افرادپر مقدمہ 

گکھڑ منڈی (نامہ نگار)  جی ٹی روڈ کیساتھ سروس روڈ بند کرکے موٹر سائیکل سٹینڈ قائم کرکے لوگوں سے 30روپے فی پرچی بھتہ وصول کرنے گزرنے والی ہیوی ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والے سب ٹھیکیدار محمد انور کا موقف ہے کہ اس نے یہ سٹینڈ سستا بازار کے ٹھیکیدار ناصر شاہ کے ایما پر قائم کیا ہوا ہے جس پر موٹروے حکام نے سب ٹھیکیدار محمد انور سے رسیدوں کی 2عدد کاپیاں اور لوگوں سے وصول کی گئی بھتہ کی رقم 17ہزار 540روپے قبضہ میں لے کر گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں مقدہ درج کروادیا۔

ای پیپر دی نیشن