گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیپلز کالونی کا دورہ مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، خصوصی بچوں سے ملاقات، تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا، بچوں میں کینڈیز تقسیم کیں اور ان سے مسائل، تعلیمی سہولیات بارے بھی استفسار کیا، ڈپٹی کمشنر کا خصوصی بچوں سے اظہار شفقت اساتذہ کو بھی خصوصی بچوں سے شفقت سے پیش آنے، ان کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی تاکہ بچے دلجمعی سے حصول تعلیم میں مشغول رہیں اور مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت میں فعال کردار ادا کرسکیں، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم اور سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامی افسران باقاعدگی سے دورے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جاری بورڈ امتحانات کے جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول(ایم سی نمبر 12)پیپلز کالونی کا دورہ کیا، انہوں نے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں انتظامات سمیت طلبا کی رولنمبر سلیپس، شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا۔