پرائس کنٹرول کونسل کا مرغی گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب بھر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اب صرف زندہ مرغی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے کا فیصلہ پرائس کنٹرول کونسل میں کیا گیا۔ فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نوید اکرم نے پرائس کنٹرول کونسل کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے پولٹری انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمرز کے مسائل فوری حل نہ ہوئے تو زندہ مرغی کی قلت کا بھی خدشہ ہے، شہر میں سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت411روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکانداروں کو کھلی چھوٹ مل گئی۔ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی گئی اور 700سے750روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن