شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خان شیر اکبر خان نے کہا ہے جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومتیں عوام کا معاشی قتل عام کروا رہی ہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیںہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے انشا اللہ جلد ہی بانی تحریک انصاف دوبارہ عوام کے درمیان ہوں گے قوم کو سب معلوم ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران سب سیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ کئے مگربانی چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں سکیورٹی بھی دی اور احتجاج کا پورا موقع بھی دیا مگر آج جو کچھ ہورہا ہے اس کو بھی قوم بخوبی دیکھ رہی ہے ۔حقیقی آزادی کی تحریک اب انقلاب کی صورت میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے پہلے آئین پر حملے کئے جاتے تھے اب آئین میں ترامیم کر کے آئین توڑنے کی سازش کی جارہی ہے ۔جعلی مینڈیٹ سے بننے والی حکومتیں عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہیں۔