رابطہ عالم اسلامی کے وفدکا دورہ مرکز اہل حدیث‘ساجدمیر کے انتقال پر تعزیت

 لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی وفات پر تعزیت کیلئے رابطہ عالم اسلامی کے وفد کی رابطہ عالم اسلامی پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی کی قیادت میں مرکز اہل حدیث راوی روڈ کادورہ کیا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ودیگرنے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے کہا علامہ ساجد میر امت مسلمہ کا اثاثہ اور اسلاف کا نمونہ تھے۔ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاسوں میںپروفیسرساجدمیرکی گفتگو نہایت احترام کیساتھ سنی جاتی تھی ۔ وفد نے رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کا تعزیتی پیغام پروفیسر ساجد میر کے اہل خانہ تک پہنچایا اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔وفد قائم مقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب سے بھی ملاقات کی۔ شیخ سعد بن مسعود الحارثی نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا،سینئر جماعتی قیادت بھی موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن