سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو‘ سرمایہ کاروں کو 47ارب سے زائد کا نقصان

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبارحصص اتار چڑھاؤ کی زد میں رہا۔ مارکیٹ 1لاکھ14ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گئی ۔سرمایہ کاروں کو47ارب 98کروڑ 67لاکھ 7ہزار 451 روپے کا نقصان ہوا جبکہ 48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 533پوائنٹس کمی سے113,568پوائنٹس پر بند ہوا ،127پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 34ہزار680پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس 71ہزار671پوائنٹس سے کم ہو کر 70ہزار870پوائنٹس پر آگیا۔ سرمائے کا مجموعی حجمکمی کے بعد 13774 ارب 27کروڑ 98لاکھ 25ہزار 21روپے پرآ گیا۔گزشتہ روز 23ارب روپے مالیت کے 42کروڑ5 لاکھ52ہزار حصص کے سودے ہوئے‘ 453کمپنیوں کا کاروبار ہوا،188کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،218میں کمی اور47 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن