لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ بھارت کو دھمکیاں لگانے سے پہلے ماضی کو دیکھ لینا چاہئے۔اگر اب بھی بھارت نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو پاکستان کی طرف سے اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔بھارت کو خیال رکھنا چاہئے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ پاکستان کا ہر بچہ‘ہر نوجوان اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔