پی ایس ایل 11میں 8ٹیمیں ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کی تصدیق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، حیدرآباد، میرپورخاص، فیصل آباد اورسیالکوٹ میں سے 2 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی اور سی ای او کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہارکیا۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیرنے کمیٹی کو بتایا کہ پی ایس ایل میں رواں سال اردو کمنٹری کو شامل کیا گیا، پی ایس ایل فرنچائززکو10 سال کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے لوگ سٹیڈیمزنہیں آتے ہرفارمیٹ کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنانے پرغور کیا جارہا ہے۔ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائیگی، چیمپئنز ٹرافی سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شہر جن میں حیدرآباد، میرپورخاص، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں یہ درست نہیں ہے۔لیگ کی توسیع کی تصدیق کی اور کہا کہ حالیہ رپورٹس میں جن شہروں کا ذکر کیا گیا ہے وہ صرف قیاس آرائیاں ہیں اور کچھ نہیں۔ نئی ٹیموں کیلئے شہروں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن