سمارٹ سیف سٹیز منصوبوں سے پولیس کارروائیوں میںبہتری آئی: ترجمان 

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹیز اتھارٹی ترجمان کے مطابق سمارٹ سیف سٹیز منصوبوں سے پولیس کارروائیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی فوری ٹریسنگ اور ملزمان کی بروقت گرفتاری ممکن ہو رہی ہے۔ سیالکوٹ میں موبائل چھیننے کا واقعہ پیش آیا،جسے پانچ منٹ میں ٹریس کر کے ملزمان کی شناخت کر لی۔ گوجرانوالہ میں موبائل سنیچنگ کا کیس رپورٹ ہوا جسے سات منٹ میں ٹریس کر لیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سیالکوٹ میں دکان میں ڈکیتی واردات کودس منٹ میں ٹریس کیا ۔گوجرانوالہ میںڈکیتی کیس میں ملزمان کی تیس منٹ میں شناخت کر لی۔پولیس نے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ اوکاڑہ میں گھر پر ڈکیتی میں ملزمان کو اگلے ہی روز گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور سے شہری کا قیمتی موبائل چوری ہوا۔چند گھنٹوں میں ٹریس کیا گیا اور چور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن