حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کا خاتمہ ہو رہا ہے : خالد محمود

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور قومی ریاستی اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا سیاسی و پارٹی مفادات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کی فضاء کو فروغ دیئے بغیر قومی معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بیشمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔

ای پیپر دی نیشن