کرتارپور :1947میں بچھڑے دو خاندانوں کی 78 سال بعد ملاقات

شکر گڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں قیام پاکستان کے بچھڑے دو خاندانوں کی78 سال بعد ملاقات، شیخورہ کے رہائشی حاجی امین کی لدھیانہ سے آئے پھوپھی زاد بھائی اور خاندان سے 78سال بعد ملاقات ہوئی۔ تقسیم ہند کے وقت منگل سنگھ شنگارہ سنگھ اور کرتار سنگھ کی فیملی بچھڑ گئی تھی، کرتار سنگھ کی فیملی کڑیال ضلع شیخوپور میں رہ گئی جبکہ منگل سنگھ اور اس کا بھائی شنگارہ سنگھ لدھیانہ بھارت جا بسے، ملاقات میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، دونوں خاندانوں نے کرتار پور راہدری کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارت سے آئے خاندان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت پاسپورٹ کی شرط ختم کرے اور ادھار کارڈ پر بارڈر انٹری کی اجازت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کردار پراکر درشن دیداروں کے ساتھ ساتھ اپنوں سے مل سکیں۔

ای پیپر دی نیشن