اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان دیگر کو آج 7 جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا۔