راول جھیل پر مشینری کی تبدیلی کا کام جلد شروع کیا جائے،سلیم اشر ف

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کی فنڈنگ کے تحت راولپنڈی کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پروجیکٹ Developing Resilient Environment and Advancing Municipal Services (DREAMS-I)کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس واسا ہیڈ کوارٹر بلڈنگ میں منعقد ہوا جس میں منصوبے کے کنسلٹنٹس میسرز PMCS، LOT-4 کے کنٹریکٹرز اور سی آء ٹی کے افسران نے شرکت کی۔ عوامی اہمیت کے اس منصوبے کو مقررہ مدت تین سال کے بجائے  دوسال میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے منصوبے کی تفصیلی بریفنگ کے موقع پر کہی میگا ڈریمز پروجیکٹ کے LT-4 تحت راول ڈیم سے اضافی 50 لاکھ گیلن یومیہ  ، راول لیک فلٹریشن پلانٹ کی بحالی و اپ گریڈیشن ،خان پور ڈیم سے 80 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کیلئے دو نئے ہیوی پمپس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ خیابان سر سید کی تین یونین کونسلز میں 24/7 پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق راول لیک فلٹریشن پلانٹ میں مشینری کی تبدیلی سے متعلق ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ راول جھیل پر مشینری کی تبدیلی کا کام جلد شروع کیا جائے۔ CIT مکینیکل اور الیکٹریکل ماہرین فوری طور پر کام شروع کریں اور راول لیک فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ اور دوسرے سول ورکس  کا جائزہ لیا جائے اور راول لیک فلٹریشن پلانٹ کے موجودہ انفراسٹرکچر کی مرمت کے لیے 7 دن کے اندر کام شروع کیا جائیراول لیک فلٹریشن پلانٹ کی بانڈری وال کی مرمت و توسیع کے حوالے سے ایم ڈی واسا راولپنڈی نے ہدایت کی کہ راول لیک فلٹریشن پلانٹ کی بانڈری وال میں کی مرمت و توسیع کا کام جلد شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی واسا 7 مارچ کو دورہ کریں گے۔ پمپس کو معیار کے معیار پر پورا اترنا چاہیے اور مستقبل میں آسانی سے مقامی طور پر قابل مرمت پمپس کو ترجیح دی جائے۔ خان پور ڈیم سپلائی سے خیابان سرسید کو 24/7 واٹر سپلائی کے منصوبے پر جاری سروے کے کام جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن