لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔اورلاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بھرتی ہونیوالے امیدواروں کو لاہور،ٹیلی کمیونیکیشن،شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان،ساہیوال،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں تعینات کیا جائیگا۔