فیفا کا کلب ورلڈ کپ میںشریک ٹیموں کو  1 ارب ڈالرز سے زائد انعام دینے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا نے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 1 ارب ڈالرز سے زائد کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ کلب ورلڈ کپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکہ میں ہو گا۔فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، کلب ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی، 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن