شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت عملی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کا مشن پہلے سے بڑھ کر تیزی سے جاری رکھا جائیگا اور عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں مقررہ مدت میں پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، ترقی کیلئے ایک منٹ بھی ضائع کئے بغیر عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے جس کے ثمرات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔