حکمرانوں کی نااہلی پاکستانی قوم کے سامنے آ چکی :افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے معاشی ترقی کے وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں حکمرانوں کی نااہلی پاکستانی قوم کے سامنے آ چکی ہے جن حکمرانوں کا اپنا سارا پیسہ بیرون ملک میں پڑا ہے وہ باہر سے سرمایہ کیسے لا سکتے ہیں، حکومت اگر مخلص ہے تو سب سے پہلے اپنی جماعت کے رہنمائوں اور حکومتی وزیر وں مشیروں کو اپنا پیسہ ملک میں واپس لانے کا پابند کرے تاکہ ملکی معاشی سیکٹر حقیقی بنیادوں پر فعال بنایا جاسکے۔ 

ای پیپر دی نیشن