گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی ، ناظمہ ضلع گوجرنوالہ تہمینہ عارف،نائب ناظمہ حمیرا عزیز ،سیکرٹری اطلاعات قدیسہ شاہین ،نگران سیاسی سیل مزمل طاہر نے کہا ہے کہ گیپکو کی نا اہلی سے ابر رحمت دوافرادکی جان لے گئی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے شہر ڈوب گیا انتظامیہ کے اہلکار نیند کے مزے لیتے رہے ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والی تباہی اور درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارشیں رحمت کی بجائے زحمت بن جاتی ہیں، محکمہ موسمیات ہر سال مون بارشوں کا الرٹ جاری کرتا ہے، مگر حکمرانوں کی نااہلی اور پیشگی اقدامات نہ کرنے سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیادہ بارشوں اور طوفان والے علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔ اور لوگوں کے ہونے والے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے۔